پنجاب

قومی سطح پر تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، پنجاب میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن )کی ہوگی :سربراہ پلڈاٹ

لاہور : پلڈاٹ کی جانب سے سروے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ قوم سطح پر تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی ،کے پی میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بلوچستان کی صورتحال غیر واضح ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ قومی سطح پر بڑی تقسیم نظر آتی ہے جس میں تحریک انصا ف کی مقبولیت زیادہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ پنجاب میں سروے کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی لیکن لگتا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ کے پی میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ وہا ں بغیر کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔دوسری جانب سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ 2013میں پیپلز پارٹی کو 32فیصد ووٹ ملے تھے لیکن اس وقت 44فیصد ووٹر ز نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی عمل کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے ووٹوں پر اثر پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت منقسم ووٹ کی تعداد زیادہ ہے جو الیکشن میں ایک فیصلہ کن کردار اداکر سکتا ہے ۔ بلوچستان کی صورتحا ل غیر واضح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حوالے سے پاکستان میں کئے جانیوالے اکثر سروے درست ثابت ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close