پنجاب

نواز شریف کو سزا کرپشن کیخلاف بڑی پیش رفت ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے، اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں کوئی بھی قانوں سے بالاتر نہیں ہے، اگر کوئی منی لانڈرنگ کرے گا اور ناجائز طریقے سے جائیدادیں بنائے گا تو اس کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہو گا۔

ملتان میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے وزیرِاعظم کو سزا دی جا سکتی ہے تو کوئی بھی شہری احتساب کی زد سے بالاتر نہیں ہے کیونکہ اس فیصلے سے رول آف لا کی حکمرانی کا آغاز ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے میں نہ صرف شریف فیملی کو سزا ہوئی ہے بلکہ ان کی جائیدادیں بھی ضبط ہوئیں اور جرمانے بھی ہوئے ہیں جو کہ کرپشن کے خلاف بڑی پیش رفت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شریف فیملی کو کسی سیاسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی بلکہ ان کو ذاتی کاروبار اور منی لانڈرنگ پر سزا ہوئی ہے، اس لئے یہ سیاسی شہید نہیں بنیں گے، اگر ن لیگ نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس فیصلے سے ان کو نقصان ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close