پنجاب

پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے کر آئی ہے:بلاول

ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلال بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے کر آئی ہے،ہم بےروزگاری اورغربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اجازت کے باوجودانتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی گئیں،پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے کر آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی مسائل پر بات کرتی ہے،ہم بےروزگاری،غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں، ملتان کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے، ملتان میں ترقی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی تھی ،ہمارے دورمیں کسان خوشحال تھے،اقتدار میں آکر کسان کارڈ جاری کریں گے،کسان کارڈکے ذریعے سبسڈی اورفصلوں کی انشورنس ہوگی ،پیپلزپارٹی بھوک مٹاوپروگرام لے کر آئے گی،بھوک مٹاوپروگرام کے تحت”فوڈکارڈ "جاری کریں گے،فوڈ کارڈ کے ذریعے اشیاکم ریٹ پردستیاب ہوں گی،ہم غربت مٹاوپروگرام پھیلائیں گے، کوئی بھی رکاوٹ پیپلزپارٹی کی ریلی کونہیں روک سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close