Featuredپنجاب

”میں بچپن میں جیل گیا تو پانچویں کلاس کے بچوں کو پڑھاتا تھا، کیپٹن صفدر سے جیل میں آٹا گندھوانا چاہیے اور نواز شریف سے ۔۔۔ “ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم سے ایسی مشقت لینے کی تجویز دے دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار بچپن میں جیل میں گئے تو ان سے پانچویں کلاس کے بچوں کو پڑھانے کی مشقت لی گئی۔ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اے کلاس ملنی چاہیے اور ان سے موسیقی کے حوالے سے مشقت لینی چاہیے جبکہ کیپٹن صفدر کو آٹا گوندھنے پر لگانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ واحد سیاستدان ہیں جو بچپن میں جیل گئے ہیں۔ جب وہ بچپن میں ہری پور جیل گئے تو انہیں ٹیچر لگایا گیا اور ان سے پانچویں کلاس کے بچوں کو پڑھانے کی مشقت لی جاتی تھی جبکہ بہاولپور جیل میں وہ قالینوں کی مشقت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل ایک قسم کا فائیو سٹار ہوٹل ہے یہاں سے سیاستدانوں کی اولادیں ہوئی ہیں، یہاں ایسے لوگ بھی اپنا مکمل کاروبار چلاتے رہے ہیں جنہوں نے نیب کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف کا استحقاق ہے کہ انہیں اے کلاس ملے ، موسیقی کے شائقین میں نواز شریف اور مشرف شامل رہے ہیں اس لیے ان سے ہلکی پھلکی مشقت لینی چاہیے اور انہیں موسیقی کی کلاسز دینی چاہئیں ۔ جیل کے قیدیوں کو ہیر وغیرہ سننے کا بڑا شوق ہوتا ہے اور نواز شریف ہیر اچھی گالیتے ہیں۔اس کے علاوہ نواز شریف جیل میں کمپیوٹر سیکھیں اور اپنی انگریزی بہتر بنائیں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جیل میں کیپٹن صفدر سے آٹا گندھوانا چاہیے یا برتن صاف کروانے چاہئیں۔ کسی زمانے میں جیلوں میں پاﺅں سے آٹا گوندھتے تھے کیونکہ اس وقت مشینیں نہیں ہوتی تھیں اس لیے تین تین ہزار بندوں کا آٹا گوندھنے کیلئے سیمنٹ کے گڑھے بنے ہوتے تھے جن میں قیدی پاﺅں سے آٹا گوندھتے تھے لیکن اب مشینیں آگئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close