پنجاب

راوی ٹول پلازہ پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم، آنسو گیس کی شیلنگ،پتھراؤ سے 3پولیس اہلکار زخمی

لاہور:راوی ٹول پلازہ پر لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کااستعمال اور لاٹھی چارج کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لیگی کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ تصادم میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ، زخمی ہونے والوں پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی اور دو پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔ شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد سے عرفان ڈوگر کی قیادت میں آنیوالی ریلی کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ، لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close