صفحہ اول پاکستان پنجاب ووٹ کو عزت محض نعرہ نہیں ایمان کا حصہ ہے، نوازشریف

ووٹ کو عزت محض نعرہ نہیں ایمان کا حصہ ہے، نوازشریف

54 second read
0
0
21
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں سوشل میڈیا اور (ن) لیگی چیف پولنگ ایجنٹس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کانفرنس میں(ن) لیگ کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کو ضروری رہنمائی کے لیے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، تحریری ہدایت نامے میں قائد نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) شہباز شریف  کا خصوصی پیغام شامل تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ سازشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پاناما میں میرا نام تک شامل نہیں تھا لیکن اس کا سہارا لے کر من گھڑت 145 مقدمہ کو 146 بنادیا گیا، سب سے پہلے مجھے وازرت عظمٰی سے ہٹایا گیا پھر اپنی جماعت کی صدارت کا عہدہ بھی چھین لیا گیا، یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مجھے پاکستان کی عوام نے ووٹ کے ذریعے تیسری بار وزیراعظم منتخب کیا لیکن عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کی گئی اس لئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، اور اب ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نیب نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کوکل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اس کے ساتھ ساتھ شہبازشریف کو آشیانہ اقبال اورپاور ڈیولپمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیاگیا ہے۔ …