Featuredپنجاب

” مسلم لیگ ن الیکشن نتائج کو مسترد کرتی ہے “ حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تو آگے سے ایک شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

لاہور ؛25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا تاحال نتیجہ مکمل نہیں ہو پایا ہے تاہم اب تک موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کر رہی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا گیاہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران سوشل میڈیا پر بھی ایک ” جنگ “ چلتی ہوئی نظر ائی جس میں دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک اپنے دفاع میں آگے آتے رہے اور انتہائی مضحکہ خیز ٹویٹس کے ساتھ لوگوں کو ہنساتے بھی رہے ۔

ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ کے ساتھ اس وقت ہوا جب انہوں نے الیکشن کے نتائج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ” ن لیگ انتخابی نتائج کو مسترد کر تی ہے ۔“ بس پھر ہونا کیا تھا پی ٹی آئی کے کارکن میدان میں آگئے اور دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے ۔ ایک سعد امجد نامی صارف نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” قومی نے پی ایم ایل این کو مسترد کر دیا ۔“

ایک انتہائی مزاحیہ ٹویٹ یہ بھی دیکھنے کو ملا جس میں ایک فریحہ نامی صارف نے نعیم الحق کی تصویر شیئر کی جبکہ ان کے ساتھ ایک شخص سفید شلوار قمیض میں بھی کھڑا تھا جس کی مشابہت بہت زیادہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کے ساتھ پڑتی تھی ، اس حوالے سے ٹویٹر صارف نے کہا کہ نصیر الدین شاہ بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔

ضرور پڑھیں:الیکشن نتائج، اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف بھی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
گزشتہ روز عمران خان نے قوم سے خطاب نما تقریر کی جس میں انہوں نے بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے تو مجھے انڈین فلم کا ولن بنا کر پیش کر دیاہے ، عمران خان اس بات پر مسکرائے بھی تھے تاہم ان کا اب یہ جملہ بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہو تا جارہاہے اور اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

اس معاملے پر راجہ سین نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ خبر جعلی ہے کیونکہ ہندی سینما میں ان کے پاس انتا خوبصورت دکھنے والا ولن کبھی آیا ہی نہیں ۔“

بھارتی سابق معروف اداکار رشی کپور نے عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کو سنا اور سراہتے ہوئے ٹویٹر پر پیغا م جاری کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے میں کامیاب ہو گے ۔اس پر ٹویٹر صارف ” غیر حتمی غیر سرکاری فریحہ “ نے کہا کہ ” پاک بھارت کے تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے رنبیر سے شادی کی پیشکش اب بھی کھلی آفر موجود ہے ۔“

عمران خان کی پارٹی اکثریت جماعت بن کر سامنے آئی تو ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے ” نئے پاکستان “ کے حوالے سے بیش بہا ٹویٹ کیے لیکن انتہائی دلچسپ ٹویٹ الیکشن رزلٹ میں تاخیر کے حوالے سے یہ رہا جس میں ٹویٹر صارف سعد نے کہا کہ ” نئے ٹریفک جام میں پھنسا ہوا ہوں ۔“

ایک صارف نے مریم نواز کے 2013 کے انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ کو ڈھونڈ نکالا اور جس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ ” پیاری پی ٹی آئی ،،، مہربانی کر کے سیاسی قوت کی طرح مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اگر آپ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ، اور اپنی شکست کو تسلیم کریں جس طرح بلور احمد نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا ۔“

یہاں پر یہ امر انتہائی دلچسپی سے بھر پور ہے کہ اس مرتبہ بھی سب سے پہلے غلام احمد بلور نے اپنی شکست تسلیم کی ہے جس پر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”12 مئی 2013 کو لیجنڈ مریم نواز کی جانب سے کہے گئے سنہرے الفاظ میں صرف اگر پی ٹی آئی کو پی ایم ایل این سے تبدیل کر دیا جائے تو یہ ٹویٹ آج بھی سچ ہے ۔

سعد امجد نامی صارف کو مریم نواز کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ”مریم نواز آپ کے علاقے میں لو ڈ شیڈنگ کی کیا صورتحال ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close