پنجاب

” حلفاً کہتاہوں کل کلثوم نواز کی عیادت کرنے ہارلے سٹریٹ کلینک گئے تو وہاں گارڈ نے حسین نواز کو ۔.۔“ لندن میں پاکستانی صحافی نے انتہائی حیرت انگیز انکشاف کر دیا

لاہور :لندن میں بیگم کلثوم نواز کا علاج جاری ہے جبکہ نوازشریف اور مریم نوا ز اڈیالہ جیل میں ہیں تاہم گزشتہ روز حسین نواز نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کو ہوش آ چکاہے او ر وہ اشاروں میں بات بھی کرتی ہیں جبکہ پہنچانتی بھی ہیں تاہم اب لندن میں موجود پاکستانی صحافی راشد ہاشمی نے ایسا انکشاف کر دیاہے کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق راشد ہاشمی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ کل ہارلے سٹریٹ کلینک بیگم کلثوم نواز کی عیادت کوگئے تو ہمیں جس انتظار گاہ میں بیٹھایا گیا’کچھ دیر بعدسیکیورٹی گارڈ نے حسین نواز کو کہاکہ یہ”Silent Zone“ہے اور ہم دوسری جگہ چلے گئے ،اعتراز احسن اورمتعدداینکرز یہ جھوٹ بولتے نہیں تھکتے تھے کہ یہ کلینک شریف فیملی کاہے!۔

واضح رہے کہ حسین نواز کا کہناتھاکہ والدہ نے آنکھیں اسی روزکھولی تھیں جس روز میاں صاحب پاکستان گئے تھے،میری والدہ ہونٹ اور ہاتھ پاو¿ں ہلاسکتی ہیں، لوگوں کو پہچانتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میری والدہ سرکے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی ہیں،والدہ کا علاج جاری ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ امی والد اور ہمشیرہ کے بارے میں پوچھتی ہیں اور جس قدر ہوسکے انہیں معاملات سے ا?گاہ کر دیا جاتا ہے، ڈاکٹروں کی ٹریٹمنٹ کے نتائج مثبت ہیں، والدہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن گردن میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔واضح رہے اس سے پہلے مریم نواز نے لندن سے کلثوم نواز کے ہوش میں آنے کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close