پنجاب

عام انتخابات میں ہارنے کے بعد جمشید دستی نے اہل علاقہ سے ایسی سہولت واپس لے لی کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کے عوامی انداز کو نظر لگ گئی،انہوں نے اہل علاقہ کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بسیں بند کر نے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے اہل علاقہ کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بسوں کی بندش کا اعلان کار دیا،جمید دستی نے اپنے حلقے میں 2008میں انتخابات جیتنے کے بعد 5 بسوں کی مفت سروس کاآغاز کیا تھااور اپنے عوامی انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بھی کئی دفعہ بسوں میں ڈرائیورنگ کی۔لیکن 2018ءکے عام انتخابات میں ہارنے کے بعد انہوں نے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بندکردی،پانچوں بسوں کومقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کردیا۔یاد رہے جمشیددستی2008ءاور2013ءکے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور مسلسل 10 سال تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close