پنجاب

ہرسیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے،تحقیقات کرائی جائیں،حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہرسیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے،انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں،ان کا کہناتھا کہ آج بھی مسلم لیگ(ن)عددی لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ کبھی کبھارجیت اتنی داغدارہوجاتی ہے کہ ہار لگنے لگتی ہے،مطالبہ کرتے ہیں انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں،فوری طورپرپارلیمانی کمیشن بناکردودھ کادودھ پانی کاپانی ہوناچاہیے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے،دنیامیں ہرجگہ جمہوریت ہی کامیابی کی علامت ہے،ہم جمہوریت کی خاطرلیڈرسولی پرچڑھے،جیلیں کاٹیں،اٹک قلعے دیکھے،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،شیرکاٹکٹ لینے والوں پردباو¿ڈالاگیا،یہ کیسا میچ تھاجس میں ایک کپتان آزادپھر رہاتھادوسراجیل میں بندتھا۔

انہوں نے کہا کہ حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھناچاہتے ہیں،آج تک دستخط شدہ فارم 45 نہیں ملے،21 ارب خرچ کرکے آرٹی ایس سسٹم بنایاگیا،وہ بھی ٹھپ ہوگیا،الیکشن کا 21 ارب روپیہ عام آدمی کی جیب سے گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ابھی توشروعات ہے جب بھیدکھلیں گے توبات بہت دورتک جائےگی،یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کاشور دب گیا،ہرطرف دھاندلی کے نعرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کالی پٹیاں ضرورپہنی ہیں مگرہاتھوں میں چوڑیاں نہیں،ہم آئینی کرداراداکریں گے کنٹینر پرچڑھ کرگالیاں نہیں دیں گے۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ عثمان بزدارپرقتل کے مقدمے میں دیت کی خبریں چلی ہیں،اس وقت تک دھاندلی کا پیچھاکریں گے جب تک بھیدکھل نہیں جاتا،عمران خان صاف شفاف حکمرانی کانعرہ لگاتے تھے،قوم پوچھتی ہے کہ دہرا معیارکب تک چلے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہناتھا کہ قوم دیکھ رہی ہے عمران خان کیسے لوگوں کوسپورٹ کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close