پنجاب

نوازشریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

راولپنڈی:سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پرمسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن کی جانب سے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنس کی سماعت کے لئے آج صبح جب سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر کچھ لیگی کارکنا ن نے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاورکرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کردیا۔نواز شریف کو آج بھی بکتر بند کی بجائے ایک لگژری کار میں احتساب عدالت لایا گیا۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی دونوں ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا منظور کر لی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close