پنجاب

عمران خان کی حکومت کو آسانی سے صدارتی الیکشن ہرایا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں چار نشستوں سے جیتنے والی عمران خان کی حکومت کو آسانی سے صدارتی الیکشن ہرایا جا سکتا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے بتایا کہ پارٹی نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ ظلم و زیادتی کے باوجود پنجاب میں بڑی اور وفاق میں دوسری بڑی جماعت ہے، پنجاب میں ہماری اکثریت تھی لیکن بھیڑ بکریوں کی طرح خرید و فروخت کی گئی۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن بھرپور طریقے سے متفقہ صدارتی امیدوار کے لئے مہم چلائے گی اور کوشش ہے اپوزیشن اتحاد میں ایک امیدوار ہی سامنے لایا جائے، اگر اپوزیشن اتحاد کرلے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جاسکتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی تنہا صدارتی الیکشن نہ لڑے ورنہ ہم اسے شکست دیں گے۔

(ن) لیگ کے رہنما نے نئی وفاقی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  پہلی کیبنٹ میٹنگ میں انتقامی سیاست کا آغاز کیا گیا، عمران خان کو کیبنٹ کے پہلے اجلاس میں غدار اور اشتہاری مجرم پرویز مشرف یاد نہیں آیا جب کہ عمران خان احتساب کے لیے پہلے اپنے دوستوں علیم خان، جہانگیر ترین یا زلفی کا بزنس روکیں تو بات بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close