پنجاب

نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز

وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی اور انہیں جلد اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا اس سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیپٹن صفدر کو لندن بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close