پنجاب

مسلم لیگ ن نے رانامشہودکوشوکاز نوٹس جاری کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمدخان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے بیان پر رانامشہودکو شوکازنوٹس جاری کیاگیا ہے اب رانامشہود شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں گے جبکہ ن لیگ پہلے ہی ان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے ۔اس سے قبل رانا مشہود کا بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میراانٹرویوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا،انٹرویومیں کہیں ڈیل کالفظ نہیں بولا،میں نے ہر بار ہر جگہ کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں 2ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی جبکہ مسلم لیگ (ن)نے رانا مشہود کے اس بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close