Featuredپنجاب

آشیانہ کمپنی کیس: شہباز شریف کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا۔ شہباز شریف کو، جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہے، نیب نے آج طلب کیا تھا اور وہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے تھے، جہاں انہیں پہلے حراست اور بعد ازاں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہفتہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہباز شریف کو حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں نیب دفتر لانے والی گاڑی کو واپس بھجوا دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو حراست میں لیے جانے کے بعد نیب لاہور کے دفتر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور پولیس کے ساتھ رینجرز کے دستے بھی نیب دفتر کے باہر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close