پنجاب

این اے 110: 19029میں سے 14048 ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی

اسلام آباد: نادرا نے این اے ایک سو دس سیالکوٹ کے چھبیس پولنگ اسٹیشنز  کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، رپورٹ کے مطابق دو سو اٹھانوے کاونٹر فائل پر شناختی کارڈ نمبر جعلی نکلے۔

تفصیلات کےمطابق نادرا کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ حلقہ کے 19028 میں سے 14048 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ 502 کاو نٹر فائلز کو تصدیق کے عمل سے نہیں  گزارا جا سکا ہے رپورٹ کے مطابق 298 کاونٹر فوائلز پر شناختی کارڈز نمبر جعلی نکلے ہیں،اس سے قبل بھی نادرا نے اس حلقے سے متعلق رپورٹ جمع کروائی تھی جن میں سے چھبیس پولنگ سٹیشن کی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ان اسٹیشنز کا مواد گم ہوگیا ہے تاہم عدالتی حکم پر مواد حاصل کرلیا گیا تھا، نادرا نے آج باقی پولنگ سٹیشن کی رپورٹ جمع کروا دی ہے جس کے بعد اس حلقے کے تمام پولنگ سٹیشن کی رپورٹ اب سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی ہے ،،اس حلقے سے وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے ان کی کامیابی کو پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے چیلنج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close