پنجاب

جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، ملک بالکل درست سمت میں جارہاہے،فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمہوریت کوملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے، ملک بالکل درست سمت میں جارہاہے۔
اہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کرپٹ لوگوں پرہاتھ ڈالیں توجمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، پرویزمشرف کے دورمیں قرضہ 6 ہزارارب روپے تھا،ملک میں جمہوریت آئی توقرضہ 6سے 28ہزارارب تک پہنچ گیا،انہوںنے کہا کہ بڑوں پرہاتھ ڈالیں توسب برے ہوجاتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہناتھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان میں ووٹ دینے والے کو بھی پتا ہے کہ پچھلے دس سال نہیں دہرانے ، پاکستان کی مڈل کلاس کسی بھی سوسائٹی کو تبدیل کرتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایون فیلڈ میں رہنے والوں اور ہسپتال میں پڑے مریض کیلئے بھی قانون ایک جیسا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی کے دور میں جعلی بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں،اس وقت 6ہزار ارب روپے بجٹ تھا ،کے پی میں جعلی بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں ،اسفند یار دبئی میں رہتے رہے،اس وقت روز دھماکے ہوا کرتے تھے ،سیاستدانوں پر اعتماد کی کمی ہے ،ان کی وجہ سے جوانوں نے گولیاں کھا کر شہادت حاصل کی ۔

پاکستان میں لوگوں کوپوچھنے کاحق ہوگاکہ اورنج ٹرین منصوبے میں سریاکس کمپنی کالگا،جب گھر لٹ جاتا ہے تو آپ ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ عاصمہ جہانگیرنے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دیں،بارایسوسی ایشنز کے مقابلے بڑے اعصاب شکن ہوتے ہیں،عاصمہ جہانگیر سے بہت احترام کا رشتہ رہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close