Featuredپنجاب

مظفرگڑھ، ضمنی الیکشن میں ماں نے بیٹے کو شکست دیدی

مظفرگڑھ: پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 272 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ماں نے بیٹے کو شکست دیدی، مظفرگڑھ میں سابق ایم پی اے عبداللہ شاہ بخاری کی اہلیہ زہرا بتول نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جبکہ ان کے بیٹے ہارون سلطان آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا، ماں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے ہارون سلطان بخاری تین مرتبہ ایم پی اے اور دو مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں پی پی 272 سے تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کے کامیاب قرار پائیں، جبکہ ان کے مدمقابل ان کے بیٹے سید ہارون احمد سلطان 17 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، عبداللہ شاہ بخاری کے بڑے بیٹے باسط سلطان بخاری 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 185 اور پی پی 272 سے کامیاب ہوئے تھے۔ باسط سلطان بخاری نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close