پنجاب

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت پانچ سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل ہیں۔
تاہم اب حکومت نے پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے سال کے شروع میں بے گھر افراد سے ان دس شہروں میں رجسٹریشن کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

ان دس شہروں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور ، لیہ ، ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منصوبے کی ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے۔ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں یہ منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close