صفحہ اول پاکستان پنجاب شہباز شریف کو بیت الخلا جانے کیلیے بھی دروازہ پیٹنا پڑتا ہے، اہلیہ تہمینہ درانی

شہباز شریف کو بیت الخلا جانے کیلیے بھی دروازہ پیٹنا پڑتا ہے، اہلیہ تہمینہ درانی

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو نیب نے انتہائی بری حالت میں رکھا ہوا ہے یہاں تک کہ انہیں بیت الخلا جانے کیلیے بھی اپنے دروازے کا تالا زور زور سے پیٹنا پڑتاہے۔

اپنے ٹویٹ میں تہمینہ درانی نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگے کہ انہیں یہی پریشانی ہے کہ یہاں ان کابہت زیادہ وقت برباد ہورہا ہے کیونکہ ان سے صرف30 منٹ تفتیش کی جاتی ہے۔

تہمینہ درانی نے شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے شوہر شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اس ملاقات کا احوال اور شہباز شریف کی حالت زار کے حوالے سے ٹوئٹر پر سلسلہ وارٹویٹس کی شکل میں کھل کر اظہار کیا۔
تہمینہ درانی نے لکھا بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے8 روز بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10×10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگاہوا ہے لیکن کوئی روشندان نہیں ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف درخواست دائر کردی

مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ شہ…