Featuredپنجاب

زینب قتل سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو آج پھانسی دی جائے گی

راولپنڈی: زینب قتل سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو آج پھانسی دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے قصور کی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے جس کے بعد عمران کو کوٹ لکھپت جیل میں آج علی الصبح پھانسی دی جائے گی۔ اس سے قبل مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔

دوسری جانب زینب کے والد نے لاہور ہائی کورٹ میں مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم فروری کو معصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی کو 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close