پنجاب

(ن) لیگی رہنماؤں میں اب تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے، خورشید شاہ

لاہور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے (ن) لیگی رہنماوٴں کے اندر ابھی تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنا جمہوری حکمرانوں کا نہیں آمروں کا شیوہ رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں میں اب تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں کنٹینرز لگا کر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے، جس راستے سے انہیں ریلی میں شریک ہونا ہے وہ راستہ سیل کر دیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے تحریری طور پر حکومت پنجاب کو اپنے شیڈول اور راستے سے آگاہ کردیا تھا، حکومت فوری طور پر کنٹینرز ہٹا کر راستے کھول دے ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ن) پر ہوگی۔

 واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر کسان اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیا گیا ہے جس پرپنجاب حکومت نے کینٹینرز لگا کر راستوں کو سیل کردیا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close