پنجاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رینجرز ہیڈ کوارٹرپنجاب کا دورہ

لاہور: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور پہنچے تو کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجرجنرل عمر فاروق نے آپریشنل تیاریوں سے متعلق سربراہ پاک فوج کو بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پرجوانوں کی ہمہ وقت مستعدی کو سراہا اور جوانوں کے حوصلے ،جذبے اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔  آرمی چیف نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close