پنجاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندارمثال قائم کی گئی ہے۔

 لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کرشاندارمثال قائم کی گئی ہے کیونکہ شفافیت اوراعلیٰ معیارکے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں، عوام کوریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے جب کہ ہم عوام کوبہترسے بہترسہولتیں فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close