پنجاب

سڑکوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قومیں نہیں بنتیں: عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سڑکوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قومیں نہیں بنتیں، قومیں انسانوں پر سرمایہ کاری کرنے سے بنتی ہیں۔ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔ ہمارے حکمران سچ نہیں بولتے۔

تفصیلات کے مطابق نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ پاناما کے معاملہ سے فارغ ہو کر نمل پر توجہ دیں گے۔ نمل یونیورسٹی میں تیرہ طالبعلموں کے لیے ایک ٹیچر ہے۔ انہوں نے کہا حکمران بھول گئے کہ انسانوں پر پیسہ لگانے سے ترقی ہوتی ہے۔ ہمارے حکمران سمجھتے ہیں سٹرکیں اور پل بنانے سے ترقی ہو گی۔

آج سنگاپور جیسا ملک ہم سے کہیں آگے نکل گیا۔ کپتان نے کہا ڈھائی کروڑ بچے سکولوں میں نہیں جاتے اور ہم اورنج ٹرین جیسے منصوبے بنا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے پیسے بنانے کی فیکٹریاں بنے ہوئے ہیں۔ ملک اس وقت آگے بڑھے گا جب ہم تعلیم پر فوکس کرینگے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ ہار سے ڈرنے والے نہیں۔ ہار کے خوف کو ختم کرنے والا کامیاب ہوتا ہے۔ دنیا میں عظیم لیڈر رسک لینے سے ہی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا چیمئپن برے وقت پر ہاتھ نہیں کھڑے کرتا بلکہ سبق سیکھتا ہے۔ کرکٹ کے دور میں بڑے برے دن بھی دیکھے جس روز مار پڑتی اگلے روز اخبار نہیں پڑھتا تھا۔

انہوں نے کہا یہاں امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ نظام ہے۔ جیلیں ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جن کے پاس انصاف حاصل کرنے کے لیے پیسہ نہین۔ اربوں کی چوری کرنیوالے آزاد گھوم رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close