صفحہ اول پاکستان پنجاب ملتان میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں ملبے تلے دب گئے

ملتان میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں ملبے تلے دب گئے

56 second read
0
0
12
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ملتان: بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کے ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس  روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں۔

دوسری جانب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو کارروائی کےلیے ہیوی مشینری پہنچادی گئی لیکن ٹریفک بلاک ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا

منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات کو…