پنجاب

کالعدم لشکر جھنگوی کا بدنام زمانہ دہشتگرد آصف چھوٹو ہلاک

شیخوپورہ : شیخوپورہ بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والا بدنام زمانہ دہشت گرد رضوان عرف آصف چھوٹو کو تین ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیا، ہلاک  دیگر دہشت گردوں کے نام ڈاکٹرشاکراللہ عرف علی سفیان، نور الامین ہے، جب کہ ایک دہشت گرد کی شناخت نہ ہوسکی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد آصف چھوٹو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، دہشت گرد آصف چھوٹو 22سال سے کالعدم تنظیم کے عسکری ونگ کا سرگرم رکن تھا۔

آصف چھوٹو نے ریاض بسرا اور اکرم لاہوری کے ساتھ مل کر سیکڑوں افراد کو بےدردی سے موت کے گھاٹ اترا، جب کہ سیکیورٹی فورسز پر بھی حملوں بھی آصف چھوٹو ملوث رہا۔

آصف چھوٹو مومن پورہ قبرستان لاہور، ملتان امام بارگاہ اوربہاولپور میں ایرانی کیڈٹس پر حملوں سمیت پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں200 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

دہشت گرد آصف سال 2005ء سے 2012ء تک جیل میں رہا، تاہم سال 2012ء میں ضمانت پر رہا ہوا تھا، رہائی کے بعد بھی اس نے دہشت گردا کارروائیاں ترک نہ کی اور تواتر سے اپنی گھناؤنی کارروائیوں کو جاری رکھا۔

آصف چھوٹو کا  مارے جانے والا ساتھی ڈاکٹر شاکر عرف علی سفیان کے متعلق بتایا گیاہے کہ وہ کے پی کے میں 50 افراد کے قتل جبکہ تیسرا دہشت گردنورالاامین راولپنڈی میں ایک انسپکٹرراجا ثقلین سمیت 20 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close