پنجاب

ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں، راناثنااللہ

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں زیادہ فرق نہیں کیونکہ دونوں پاگل اور جنونی قسم کے ضدی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی پاگل اورجنونی قسم کے ضدی ہیں، ٹرمپ نے اپنی پرتشدد پالیسیوں کے باعث امریکی عوام کو پریشان کررکھا ہے جبکہ امریکی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی سفری پابندیوں کوتسلیم نہیں کیا اوراحتجاج کر رہے ہیں اور دوسری جانب عمران خان نے پوری قوم کوعذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے شکر ہے کہ  2013 میں قوم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے بال بال بچ گئی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں کسی سیاستدان کا قرض معاف نہیں کیا گیا اور نا ہی کسی شہزادے کو تحفے میں گھوڑا بھیجا گیا عمران خان اور شیخ رشید نے خود ہی کوئی گھوڑا نکال لیا اور دونوں ہی گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں رہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح شمالی اور جنوبی وزیرستان کو کالعدم تنظیموں سے کلیئر کیا جانا تھا اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ہم نے یہ کرکے دکھایا  تمام سکیورٹی اقدامات نیشنل ایکشن پلان کےتحت کر رہےہیں اور تمام شدت پسند تنظیموں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان میں بہت سے اقدام طےکئےگئے یہ فیصلہ ریاستی اداروں کو کرنا ہے کہ کونسا قدم کب اٹھانا ہے تاہم پاکستان کی حدود میں دہشتگردی برداشت نہیں کی جائےگی۔ 

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت اورپاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کی ہرسطح پرمدد کے لئے تیار ہیں اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد سفارتی اور اخلاقی بنیادوں پر جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close