پنجاب

سرحد پارسے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں کشمیرمیں مظالم سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن سرحد پار سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، لاہورگیریژن آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرزاور ہیڈکوارٹرز پاک رینجرز چناب میں آپریشنل تیاریوں اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی طرف سے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر پنجاب رینجرزکی جوابی کاروائیوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔

image resize

آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور اشتعال انگیزی کرکے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔ 

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اوررینجرزپنجاب نے داخلی سلامتی کے خطرات کوکم کرنےمیں اہم کردارادا کیا ہے، پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں، ہمیں قوم کی توقعات پرپورا اترنا ہے،  قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے جب کہ پاک فوج کے کردارپر قوم کو فخرہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close