پنجاب

لاہور کے مال روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

لاہور: مال روڈ پر احتجاج کے دوران دھماکا ہوگیا جس میں ابتدائی طور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ بعض زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 لاہور کے علاقے مال روڈ پر ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورز کے مالکان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی جب کہ دھماکے کی جگہ دھواں اٹھنے لگا۔

 دھماکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

 نمائندہ کے مطابق دھماکے کے سی سی پی او لاہور امین وینس بھاری پولیس  نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ سے تھوڑی دور موجود تھے، دھما کے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ عوام کو دھماکے کی جگہ سے دور کردیا گیا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close