صفحہ اول پاکستان سندھ تحریک طالبان نے بلوچستان لبریشن آرمی اور جئے سندھ متحدہ محاذکے ساتھ الائنس بنایا ہوا ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ

تحریک طالبان نے بلوچستان لبریشن آرمی اور جئے سندھ متحدہ محاذکے ساتھ الائنس بنایا ہوا ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ

2 min read
0
0
17
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاڑکانہ: ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے آنے والے دنوں میں سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں آپریشن بہت جلد شروع کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ یہ آپریشن آرمی، رینجرز اور ایف سی کے ساتھ مل کر کریں، ملک دشمن قوتیں بھاری رقوم خرچ کرکے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لئے تحریک طالبان سجنا گروپ نے بلوچستان لبریشن آرمی اور جئے سندھ متحدہ محاذ (شفیع برفت گروپ) کے ساتھ کلوز الائنس بنایا ہوا ہے، افغانستان سے آنے والے خودکش حملہ آوروں کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کی ذمہ داری بی ایل اے کو سونپی گئی ہے، بلوچستان سے ملنے والی سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان پرکوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، ایئرچیف

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اللہ کے نام پر بننے والی ریا…