صفحہ اول پاکستان سندھ کراچی میں آج صبح پولیس اہلکار کو کس نے قتل کیا ؟ ایسی دہشتگرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

کراچی میں آج صبح پولیس اہلکار کو کس نے قتل کیا ؟ ایسی دہشتگرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

2 min read
0
0
24
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب قتل ہونے والے پولیس اہلکار کی شہادت کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں شہید پولیس اہلکار شاکر احمد کا سروس کارڈ بھی دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے دہشتگردوں نے شاکر احمد کو قتل کیا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خصوصی دستے ایس ٹی ایف کے دہشتگردوں نے کالعدم طالبان کی خفیہ ایجنسی ٹی آئی اے کی اطلاع پر کارروائی کرکے شاکر احمد کو شہید کیا اور وہاں سے بحفاظت غائب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب آج (جمعہ کو) صبح سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار شاکر احمد ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اسے ہیلمٹ پہنے ہوئے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے شاکر احمد کے چہرے پر گولیاں مار کر اسے شہید کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان پرکوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، ایئرچیف

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اللہ کے نام پر بننے والی ریا…