سندھ

23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے، پارٹی لوگوں کی امیدوں کا مرکز بنے گی: ڈاکٹر صغیر احمد

کراچی : سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کی حمایت کا اعلان کرنے والے ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ انکی بے نام  پارٹی کے نام پر دن رات مشاور ت جاری ہے اور 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ 

کراچی میں وسیم آفتاب کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہاپریل کے دوسرے ہفتے میں بڑا جلسہ کریں گے تاہم وہ کراچی کو پیر س ، لندن یا نیو یارک بنانے کے دعوے نہیں کررہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے شکر گزار ہیں، ان کی پارٹی لوگوں کی امیدوں کا مرکز بنے گی،مارچ کا مہینہ پورے پاکستان کیلئے اہم رہا ہے، پوری دنیاسے لوگ ہمیں تجاویز دے رہے ہیں اور تجاویز پر غور رکر کیا جا رہا ہے ، ایک ایک فرد کی رائے کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر اور صنعتی گڑھ بنا ئیں گے، جس مقصدکیلئے اس ملک کا قیام عمل میں آیا تھا ویسا ملک بنائیںگے, پوسٹر لگانے پر لوگوں کا شکریہ ادا رکرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ انکی پارٹی پاکسان کو امن کا گہوارہ بناناچاہتی ہے۔ہم لینڈ لارڈ نہیں ،غریبوں کی بات کرنے آئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close