سندھ

کراچی: گلشن حدید کے ایک گھر میں صفحہ ماتم بچھ گیا ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاںبحق

گلشن حدید کے لنک روڈ پرہونے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتارڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس سے پانچ افراد موقع پرہی چل بسے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے عزیز و اقارب جناح اسپتال پہنچ گئے جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے بہاولپور روانہ کردی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close