سندھ

اورنگی ٹاﺅن میں 3بچوں کا قاتل پکڑا گیا ، ملزم بچوں کیساتھ رہتا تھا: پولیس

کراچی : مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاﺅن میں گزشتہ روز تین بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
 اقصیٰ، نمرہ اور علی کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ بچوں کے والد کی دکان پر کام کرتا تھا اور انہی کے گھر میں رہتا تھا ۔ ملزم حسنین کی عمر18 سال ہے اور اس نے ذاتی عناد کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بچوں کے والد کی دکان پر کام کرتا تھا اور انہی کے گھر میں رہتا تھا تاہم بچوں کی جانب سے اسے مسلسل طعنے دیے جاتے تھے کہ وہ انکے گھر میں رہتا اور کھاتا ہے جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے مالک کی بڑی بیٹی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تاہم دوران کارروائی اس نے اقصیٰ، نمرہ اور علی کے منہ پر تکیہ رکھ کر تینوں بہن بھائیوں کو قتل کر دیا  ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر سے چار لاکھ روپے بھی چوری کئے جو برآمد کر لئے گئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close