سندھ

جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے ہٹا دیں گے، بلاول زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے ہٹا دیں گے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے قائدین نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والی جماعتیں صرف اقتدار کے لئے لڑ رہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے، پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پرنہیں لگا اور جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہمیں ہی بچانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لیڈر بڑے دعوے کر رہے ہیں انہیں تو جمہوریت کی ’جیم‘ تک کا نہیں پتا، وہ لیڈر جو پارلیمنٹ بھی نہیں آتے وہ کیسے جمہوری کہلا سکتے ہیں، ایسے لیڈر پارلیمنٹ میں نہ آکر عوام اور جمہوریت کو بے توقیر کر رہے ہیں اور جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے مٹا دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close