سندھ

ملک میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا

گرمی کی شدت برقراردرجہ حرارت ففٹی ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کردی تاہم کشمیر اورملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوراں ملک میں موسم  شدید گرم اور موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے آج لاڑکانہ میں درجہ حرارت اکیاون، موہنجوداڑو، جیکب آباد پچاس، سبی، سکھر، رحیم یار خان اور شہید بینظیرآبادمیں درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے پنجاب خیبر پختونخوا بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہیں گے اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ  تک  پہنچنے کا امکان ہے ۔کشمیراورگلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف اورگلشئیرتیزی سے پگھلنے کا امکان ہے۔سمندری ہواوں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔کراچی میں دن 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close