سندھ

ڈاکٹرعاصم کی طبیعت اچانک خراب، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

ڈاکٹرعاصم حسین کی جناح اسپتال میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ کمر کی تکلیف میں اضافہ اور سینے میں دباؤ کی شکایت پر ڈاکٹر نے انہیں فوری طورپر آرام کا مشورہ دے دیا۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی جناح ہسپتال میں اچانک طبیعت ناساز ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رخسانہ نے فوری طور پر معائنہ کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو متلی اور پیٹ میں شدید تکلیف ہے۔ اعصابی تناؤ میں اضافے کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close