سندھ

کراچی کے محتلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کاروائی۔10 ملزمان گرفتار

کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کر کے 2 دہشتگردوں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر5 میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں 3 ملزمان زخمی ہوئے جہنیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، دوسری جانب پیر آبا پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔اندرون سندھ، کشمور اور سہراب گوٹھ میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3 ایس ایم جی رائفلز، 11 شارٹ گنز، 1 پستول اور سیکٹروں گولیوں شامل ہیں۔ کراچی میں رینجرز نے گل گوٹھ اور لیاقت آباد میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔کورنگی اور لیاقت آباد میں رینجرز نے چھاپے مار کر عسکری ونگ کے رکن سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close