سندھ

عبداللہ کیس ، بچے کو ایدھی سنٹر چھوڑ کر جانیوالے رضوان کی اہلیہ گرفتار

کراچی : دہلی کالونی کے فلیٹ سے بچے کی ماں کی چھ روز پرانی لاش مل گئی ، عبداللہ کا باپ چار ماہ قبل ملتان گیا تھا تب سے اس کا کوئی پتہ نہیں 

کراچی میں ننھے عبداللہ کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر جانے والے رضوان کی بیوی سونیا کو گرفتار کرلیا گیا ، سونیا سے مفرور رضوان اور حلیمہ کے قتل سے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔ سونیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رضوان کل تک کراچی میں تھا ، بار بار شہر سے نکلنے کا کہہ رہا تھا ۔ چار سال کے عبداللہ کی ماں کا قتل ، تفتیش میں اہم پیش رفت پولیس نے بچے کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر جانے والے رضوان کی بیوی سونیا کو گرفتار کرلیا ۔ سونیا سے مفرور رضوان اور حلیمہ سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے ، دنیا نیوز نے سونیا کا بیان حاصل کرلیا جس میں اس نے کہا ہے کہ رضوان کل تک کراچی میں تھا ، بار بار شہر سے نکلنے کا کہہ رہا تھا ۔ گرفتاری کے بعد رضوان سے رابطہ کیا تواس نے بتایا کہ وہ ہائی وے پر ہے اور واپس نہیں آسکتا ۔ سونیا نے بتایا کہ رضوان کے حلیمہ سے کب سے تعلقات تھے نہیں جانتی ، رضوان کئی دنوں سے پریشان تھا اور اس سے لڑائی بھی ہوتی تھی ۔ پولیس کے مطابق رضوان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ کراچی ائیر پورٹ سے ایک ہفتے کی پروازوں کا ریکارڈ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ملزم رضوان اوورسیز شناختی کارڈ ہولڈر تھا ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close