سندھ

10 ہزار کا کرنسی نوٹ، اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں بڑی مالیت کے نوٹ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں، موجودہ مالیت کے بینک نوٹ لین دین سمیت دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عوام ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close