سندھ

قرآن پاک کی اشاعت اور ضعیف اوراق کے تحفظ کا بل متفقہ منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے قرآن پاک کی اشاعت اور ضعیف اوراق کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر قانون ضیا لنجار نے قرآن پاک کی اشاعت اور شہید اوراق کے تحفظ سے متعلق بل منظوری کے لیے پیش کیا۔

بل پر بحث کے دوران سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے علماء کا قرآن بورڈ بنانے کی تجویز پیش کی تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد نے کہا کہ مختلف مکاتب کے علماء کا متفق ہونا مشکل ہے، محمد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے طبع شدہ قرآن کی نقل کی جائے۔

وزیر قانون ضیا لنجار نے اعتراضات کے جواب میں کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی اس طرح کے بورڈ بنے ہوئے ہیں، ارکان کے خدشات ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سعودی عرب میں بادشاہت ہے وہاں کے قوانین کا یہاں اطلاق درست نہیں تاہم تمام علماء حق سے مشاورت لی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close