Featuredسندھ

الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان کے الیکشن ہوں یا دنیا کے الیکشن ہوں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جبکہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close