Featuredسندھ

ڈنمارک کی جانب سے مہاوش جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن کی خدمات کااعتراف

کراچی: جے ایس گروپ نے سماجی خدمات کے فلسفے کا آغاز کرتے ہوئے اعلی معیارات مقرر کیے ہیں جس کی بدولت توقع ہے کہ دیگر بڑے کارپوریٹ ادارے بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے اور ملک میں سماجی اور خیراتی خدمات فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کریں گے۔

یہ بات پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیررولف ہلمبو نے مہاوش جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت، امدادی کارروائیوں اور سماجی خدمات کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایوارڈ مہاوش جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن چیف آپریٹنگ آفیسر علی چارانیہ نے وصول کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ فاؤنڈیشن کے لیے فخر کی بات ہے کہ ڈنمارک سفارتخانے نے یہ اعزاز دیا۔ عرب امارات کے وزیر برائے تعلیمی ترقی و ثقافت شیخ النہیان بن مبارک النہیان نے دبئی میں ایم جے ایس ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی رضا صدیقی کو بھی ایوارڈ سے نوازا۔

واضح رہے کہ 2003میں قائم مہاوش جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن (ایم جے ایس ایف) نے پاکستان میں اقوام متحدہ، ورلڈ وائلڈلائف فنڈ، اوکسفام، ورلڈ فوڈ اتھارٹی اور ڈیز اسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے سماجی خدمات کے طویل مدتی منصوبے، قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے تعلیمی ادارے سمیت سیہون شریف سندھ میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل آٹیزم اسپتال قائم کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close