سندھ

سورج 28 مئی کو پاکستانی وقت دوپہر 2 بج کے 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

کراچی: سورج پیر 28مئی 12رمضان کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کے18منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گایعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12بجے کے 18منٹ پر اور پاکستان کے معیاری وقت دوپہر 2بجے کے 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے اوپر واقع ہوگا۔جس سے بغیر کسی قطن نما کے استعمال کرنے قبلہ رخ کی سمت درست معلوم کی جا سکتی ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق قدیم زمانے میں بھی لوگ اسی طریقے کو استعمال کرکے خانی کعبہ کی سمت کا تعین کرتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close