سندھ

پارٹی کے انتخابی منشور میں ماحولیاتی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے انتخابی منشور میں ماحولیاتی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی، کیونکہ کرہِ ارض کو بچانا پوری دنیا کی اجتماعی ذمیداری ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیئے قدرتی وسائل کو بچانا ان کے لیئے مقدم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی معاشی اور صنعتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران ماحولیات کے تحفظ کے لیئے عملی اقدامات کرے گی، کیونکہ ہمیں متوازن ترقی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات اور جنگلات قدرت کی جانب سے پاکستان کے لیئے انمول تحفے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم چلانے کے ساتھ ساتھ جنگلات کا بے دریغ کٹاو کی روکتھام کے لیئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے ضلع ٹھٹہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب ایک دن کے اندر1129294 مینگروز کے پودے لگا کر اپنا ہی قائم کردہ پرانا عالمی رکارڈ توڑ دیا تھا، مذکورہ مہم میں خود انہوں نے بھی حصہ لیتے ہوئے مینگروز ک پودے لگائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close