سندھ

بلاول عید بعد پختونخوا جائیں گے، 5 بڑے انتخابی جلسے کریں گے

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخوا کا رخ کرنے کا اعلان کردیاہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین رمضان کے بعد خیبرپختوانخوا میں انتخابی جلسے کریں گے۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواکی قیادت نے بلاول سے ملاقات کی اور انھیں انتخابی جلسوں کا شیڈول پیش کیا۔ بلاول خیبرپختونخوامیں انتخابی مہم کے آغاز میں 5 بڑے جلسے کریں گے جو پشاور، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور دیر میں ہوں گے۔ بلاول پارلیمانی بورڈزکے اجلاسوں اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تاریخوں کا حتمی اعلان کریں گے۔

پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ ہم نے چیئرمین کو شیڈول دے دیا، تجویز دی ہے کہ پشاور میں پہلا یا پھر آخری جلسہ ہو، ابتدائی 5 جلسوں کے بعد انتخابی مہم کے مزید جلسوں کا شیڈول بھی دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close