صفحہ اول پاکستان سندھ گھر میں شیر پالنے پر شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع

گھر میں شیر پالنے پر شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع

58 second read
0
0
99
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: محکمہ جنگلی حیات سندھ نے شاہد آفریدی کے گھر شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔

 

چندروز قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں شاہد آفریدی کےگھر میں شیر نظر آرہا تھا۔ ان تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور صارفین نے انہیں اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا کہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی ان کے گھر میں شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےمعاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

محکمہ سندھ جنگلی حیات کے نگران تاج محمد شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کے گھر میں شیر کی موجودگی پر تحقیقات کا حکم دیاتھااور اگر شاہد آفریدی مجرم ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

تاج محمدشیخ سے جب پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی تو انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اس حوالے سے خبردار کیا جاسکتا ہے اور ان پر جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ گھر میں جنگلی جانور رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ تصویر میں شاہد آفریدی کی بیٹی اپنے والد کی طرح پوز بنائے کھڑی ہے اور اس کے پیچھے ایک افریقن شیر گھر میں زنجیر سے بندھا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور تصویر میں شاہد آفریدی شیر کے بالکل قریب فرش پر بیٹھے ہیں اور ان دونوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کے 3 اضلاع میں سب سے زیادہ ردوبدل

کراچی: نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کے تین اضلاع میں سب سے زیادہ ردوبدل ہوا ہے جن میں ضلع …