سندھ

اندرون سندھ انتخابی مہم جگہ جگہ استقبال، وعدے کیساتھ ڈنڈا بھی اٹھالیا، مسائل خود حل کروں گا، بلاول

کراچی‘ٹھٹھہ‘سجاول : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا اس لئے انہوں نے ہمارے قافلے پر پتھرا ؤکیا‘ لیاری میں جوہواوہ ایک گہری سازش تھی ‘اب لوگوں کے مسائل خودحل کروں گا‘عوام کو فوڈکارڈدیں گے جس سے ان کو کھاناپینا سستا ملے گا‘وعدے کے ساتھ ڈنڈابھی اٹھا لیا ہے ‘پیپلزپارٹی کے امیدوار معیارپر پورانہ اترے تو انہیں دیکھ لوں گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی ‘ ٹھٹھہ ‘سجاول میں انتخابی ریلیوں اورجلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘بلاول کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اندرون سندھ انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔بلاول ہاؤس کراچی سے انتخابی مہم کے لیے تین روزہ دورے پراندرون سندھ روانگی سے قبل کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت نے ہمیشہ محبت کا پیغامدیا‘پیپلزپارٹی نے اپنا منشور پیش کردیا، باقی جماعتوں کے پاس منشورہے نہ نظریہ ۔قائد آباد اور گلشن حدید میں استقبال کرنے والے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت اسٹیل مل فروخت کرنا چاہتی تھی مگر سندھ حکومت ڈٹ گئی ‘ہمارے وزیر اعلی مراد شاہ نے ان کو اسٹیل مل فروخت کرنے نہیں دی‘انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر لوگوں کو بنیادی حقوق لیونگ ویج دیں گے۔بعدازاں ٹھٹھہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ پانچ برس میں جو عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، اگر اس مرتبہ اقتدار میں آئے تو ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے‘ مجھے یقین ہے کہ شہید بھٹو کی طرح آپ میرا بھی ساتھ دیں گے، میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح آپ کی خدمت کروں گا۔اقتدار میں آکر فوڈ اسٹور قائم کریں گے اور لوگوں کو راشن کارڈ جاری کرکے سستا راشن فراہم کریں گے۔قبل ازیں بلاول بھٹو کنٹینر پر سوار سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ گھگھر پھاٹک پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ راستے میں بلاول بھٹو نے کنٹینر سے اتر کر حلقہ پی ایس 77 پر پیپلزپارٹی امیدوار ریاض شاہ شیرازی، اور پی ایس 79 کے امیدوار جام اویس گہرام سے مختصر ملاقات کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close