سندھ

ڈاکٹر صغیر کی جوش خطابت میں ’ڈولفن‘ کے بجائے ’’پتنگ‘‘ کیلئے ووٹ کی اپیل

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد ایم کیوایم کے انتخابی نشان کو بھول نہ سکے اور اپنی پارٹی کے انتخابی نشان کے بجائے ’’پتنگ‘‘ کے لئے ووٹ کی اپیل کردی۔2018 کے عام انتخابات کے لیے ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے ایسے میں ہر پارٹی کے امیدوار گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ سے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر صغیر احمد کراچی میں کارنر میٹنگ کے لئے اپنے حلقے میں پہنچے اور جوش خطابت میں اپنی پارٹی کا انتخابی نشان ’’ڈولفن‘‘ کے بجائے ایم کیوایم کے انتخابی نشان’’پتنگ‘‘ کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔بعد ازاں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان سر زمین پارٹی کے انتخابی نشان ’’ڈولفن‘‘ پکار کر نشاندہی کی گئی جس پر ڈاکٹر صغیر احمد نے فوراً معذرت کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close